Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے شاداب خان کو شادی پر کتنی سلامی دی؟ ویڈیو وائرل

Now Reading:

بابر اعظم نے شاداب خان کو شادی پر کتنی سلامی دی؟ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی شادی سابق کرکٹر اور کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان اور حارث رؤف سمیت ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو سلامی کا لفافہ پیش کیا جسے دیکھ کر شاداب خان حیران رہ گئے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم شاداب کو لفافہ پیش کرتے ہیں جسے حارث رؤف چھیننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام رہتے ہیں جب کہ لفافہ کھولنے کے بعد شاداب خان حیران رہ جاتے ہیں۔

Advertisement

شاداب خان نے ولیمے کے موقع پر کالے رنگ کا خوبصورت تھری پیس سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ بابر اعظم اور حارث رؤف بھی دلکش کوٹ پینٹ پہنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی شادی سابق کرکٹر اور کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے جب کہ ان کے نکاح کی تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی تھی۔

نکاح کے موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’مہربانی کرکے میرے انتخاب، میری اہلیہ اور خاندان کا احترام کریں۔ میری طرف سے آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی (ثقلین مشتاق) کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا اور میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’میری اہلیہ بھی چاہتی ہیں کہ ہماری زندگی نجی ہی رہے، وہ اسے پبلک نہیں کرنا چاہتی لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے خاندان کی خواہش کا احترام کریں۔

آخر میں شاداب خان نے یہ بھی لکھا تھا ’البتہ اگر پھر بھی آپ لوگ سلامی بھیجنا چاہیں تو میں آپ کو اپنا اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر