Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Now Reading:

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کی نئی ڈیزائن کردہ ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ٹرافی کا اسٹار 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جب کہ ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹرافی کی رونمائی کی جب کہ اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ٹرافی کے تین ستون 9 ہزار 907 زرقون پتھروں سے جڑے ہوئے ہیں جو قومی کرکٹ ٹیم کے نصب العین اتحاد، جذبہ اور طاقت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Advertisement

ٹرافی کا پچھلا مرکزی ستون مزید کرسٹل سے مزین ہے جو قومی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے لگن اور محنت کی نمائندگی کرتا ہے۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

Advertisement

اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل میرے دل کے بہت قریب ہے، ہمیشہ سے میرا عزم اور کوشش رہی ہے کہ اسے ہر سال بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جائے‘۔

نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ’گھریلو شائقین کے سامنے پی سی بی کے اہم ایونٹ کو منانے کے لیے ہم نے ایک نئی ٹرافی ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک قابل فخر قوم کے طور پر ہمارے جذبے کو سمیٹتا ہے جب کہ ہم نے اسے شالیمار گارڈنز میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک قومی خزانہ اور ہم سب کے لیے فخر کی علامت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ٹرافی پاکستانی عوام کے جذبے اور استقامت کا ثبوت ہے اور آنے والی نسلوں کے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرافی کی تخلیق محبت کی ایک حقیقی محنت تھی اور جیسا کہ لیگ کامیابی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، پی ایس ایل کی ٹرافی عمدگی اور کامیابی کی علامت بن گئی ہے جسے ہر کھلاڑی اور ٹیم جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ 13 فروری سے پی اس ایل 8 کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی جب کہ ایونٹ کے میچز 19 مارچ تک کراچی، ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر