Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

Now Reading:

پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل
پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 9 میچز کے لیے کیوریٹرز کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جب کہ میچز کے لیے چار پریکٹس پچز بھی تیار کی گئی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

نیشنل اسٹیڈیم میں کل سے پریکٹس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا جب کہ پریکٹس کا سلسلہ اگلے 5 روز تک جاری رہے گا۔

کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پریکٹس کریں گی جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 14 فروری کو پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ شیڈول ہے جس میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 13 فروری سے 26 فروری کے دوران پی ایس ایل 8 کے میچز کراچی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جب کہ بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

Advertisement

ٹورنامنٹ کا کوالیفائر میچ، ایلیمنیٹر 1 اور ایلیمنیٹر 2 سمیت فائنل میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رونمائی کل لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں ہوگی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے جب کہ تقریب میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے بھی تقریب میں شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر