
پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت ہوگئے ہیں۔
لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین پریشان ہیں، شائقین کرکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سولڈ آؤٹ کا پڑھ کر مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا
لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے، فائنل سمیت قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔
26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ کے چند ٹکٹس دستیاب ہیں جب کہ 12 مارچ کو لاہور اور کراچی کے درمیان شیڈولڈ میچ کے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ بک ہوچکے ہیں۔
لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے بھی 90 فیصد سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 26 فروری سے لاہور میں ہونا ہے جب کہ لاہورمیں فائنل، کوالیفائر، پلے آف اور ایلیمنیٹر سمیت 9 میچز شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ لاہوراور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News