Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نے خود بابر سے کہا کہ مجھے ڈراپ کرکے سرفراز کو کھلائیں، رضوان

Now Reading:

میں نے خود بابر سے کہا کہ مجھے ڈراپ کرکے سرفراز کو کھلائیں، رضوان
میں نے خود بابر سے کہا کہ مجھے ڈراپ کرکے سرفراز کو کھلائیں، رضوان

میں نے خود بابر سے کہا کہ مجھے ڈراپ کرکے سرفراز کو کھلائیں، رضوان

محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں خود بابر اعظم سے کہا تھا کہ مجھے ڈراپ کرکے سرفراز احمد کو کھلایا جائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود ٹیم انتظامیہ سے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں انہیں ڈراپ کریں اور ان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو کھلائیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی سے مایوس تھے جس کی وجہ سے وہ خود کو پلیئنگ الیون کا مستحق نہیں سمجھتے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بنا ڈالا

واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، محمد رضوان نے تین میچوں کی چھ اننگز میں 23.50 کی اوسط سے صرف 141 رنز ہی اسکور کیے تھے جب کہ وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔

محمد رضوان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ان سے کیا کہا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سرفراز احمد کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی کیونکہ میں یہی چاہتا تھا، میں نے ذاتی طور پر سوچا تھا کہ چونکہ میں پرفارم نہیں کر پا رہا تھا اس لیے میں اگلی سیریز میں کھیلنے کا حقدار نہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی کھلاڑیوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی اس مرحلے سے گزرتا ہے اور آپ چند ناکامیوں کی بنیاد پر بینچ پر نہیں بیٹھ سکتے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’سرفراز احمد اپنی ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ کے مستحق تھے۔ اس لیے سرفراز کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی اور جو بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے وہ کھیلنے کا مستحق ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد نے دو ٹیسٹ میچز میں 83.75 کی ناقابل یقین اوسط سے 335 رنز اسکور کیے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی قرار پائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر