Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8: کراچی میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کو آرڈینیشن اجلاس

Now Reading:

پی ایس ایل 8: کراچی میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کو آرڈینیشن اجلاس
پی ایس ایل 8: کراچی میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کو آرڈینیشن اجلاس

پی ایس ایل 8: کراچی میں میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کو آرڈینیشن اجلاس

کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔

سیکیورٹی کوآرڈینیشن اجلاس ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرزمیں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی صدارت میں ہوا جس میں ایونٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایس پی ایس ایس یو اظہر مغل نے شرکاء کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار بشمول ایس ایس یو کمانڈوز، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جب کہ حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی سیکیورٹی II سید سلمان، ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر، ایس ایس پی اسپیشل برانچ عرفان مختیار بھٹو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں ایس پی مددگار 15 حفیظ الرحمان، ایس پی ایس ایس یو ڈاکٹر نجیب، ایس پی گلشن کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر سول لائنزعبدالحنان، پاک فوج، رینجرز اور پی سی بی کے سینئر افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جب کہ 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے بقیہ میچز راولپنڈی اور لاہور میں 19 مارچ تک شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر