Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب خان کی کون سی خوبی سے متاثر ہو کر بیٹی کا رشتہ دیا؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا

Now Reading:

شاداب خان کی کون سی خوبی سے متاثر ہو کر بیٹی کا رشتہ دیا؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا
شاداب خان

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے پانچ وقت کے نمازی ہونے کی وجہ سے بیٹی کا رشتہ دیا ہے۔

حال ہی میں سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان میں ایسا کیا دیکھا کہ بیٹی کا رشتہ دیدیا اور رشتہ بھیجا کس نے تھا؟

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شاداب خان کو شادی پر کتنی سلامی دی؟ ویڈیو وائرل

سوال کے جواب میں سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ شاداب کے والدین رشتہ لے کر آئے تھے، شاداب کی والدہ نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے لڑکی پسند کرنے کی ذمہ داری ہمیں دی ہے اور ہم آپ کے پاس آئے ہیں۔

  ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان کی والدہ نے کہا کہ بیٹی بادشاہ کی ہو یا فقیر کی ایک روز اس کی شادی ہونی ہوتی ہے، میں آج اس وقت تک آپ کے گھر سے نہیں جاؤں گی جب تک آپ ہاں نہیں کر دیتے۔

Advertisement

 سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب کی والدہ کی بات سن کر میں نے ان سے کہا کہ آپ استخارہ کر لیں اور میں بھی استخارہ کر لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پھر ہم نے دو دن کا وقت مانگا اور اس کے بعد بیٹی کا نکاح کر دیا اور نکاح میں نے خود پڑھایا تھا، میں بیان نہیں کر سکتا کہ کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے جب آپ بیٹی کا نکاح خود پڑھاتے ہیں۔

 ثقلین مشتاق نے کہا کہ مجھے شاداب خان کی یہ عادت بہت پسند ہے کہ وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور جب ہم ہوٹل میں بھی ہوتے ہیں میچ کے دوران تو وہ کمرے کا دروازہ بجا کر بلاتے ہیں کہ آؤ نماز پڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ اس سب کے علاوہ مجھے ایک اور بات نے متاثر کیا اور وہ یہ کہ آج کل کے دور میں بھی انہوں نے لڑکی پسند کرنے کا اختیار اپنے والدین کو دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر