Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

Now Reading:

پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک
پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے کا باہر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کے کپتان دیموتھ  کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کپتان اگلے 48 گھنٹوں میں اپنا فٹنس ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دیموتھ کرونا رتنے کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے جب کہ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Advertisement

تاہم حتمی فیصلہ دیموتھ  کرونارتنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا جب کہ سری لنکا کے لاہیرو کمارا بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 24-28 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر