سابق بھارتی کرکٹر سورو گنگولی نے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جانے والی ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔
سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جانے والی ٹیموں کے نام بتادیے ہیں۔
سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں سب سے پہلے جگہ بنانے والی ٹیمیں ہوں گی جب کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کو بھی ایک مضبوط ٹیم قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاید پاکستان بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کا سیمی فائنل میچ شائقین کرکٹ کے لیے ایک اعزاز ہوگا، خاص طور پر اگر یہ مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیمی فائنل کے لیے پانچ ٹیموں کا انتخاب کروں جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News