Advertisement
Advertisement
Advertisement

راہول ڈریوڈ کو پاکستان کے ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید

Now Reading:

راہول ڈریوڈ کو پاکستان کے ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید
راہول ڈریوڈ کو پاکستان کے ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید

راہول ڈریوڈ کو پاکستان کے ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

ایشیا کپ 2023 کا شیڈول بالآخر بدھ کے روز منظر عام پر آگیا ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 ستمبر کو کینڈی میں میچ کھلا جائے گا۔

پہلی بار پاکستان اور سری لنکا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ بھارت اور پاکستان دونوں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جب کہ ممکنہ طور پر ایشیاکپ کے 16 ویں ایڈیشن میں روایتی حریفوں کے درمیان 19 دنوں کے اندر تین مقابلے متوقع ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے شیڈول اور ٹرافی کی رونمائی کردی

اگر دونوں ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں کوالیفائی کرتی ہیں تو وہ 10 ستمبر کو کولمبو میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گی جب کہ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے۔

بھارت کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران شیڈول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ شیڈول سامنے آگیا ہے اور اگر ہم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرتے ہیں تو بھارت کو پاکستان کے خلاف تین میچز کھیلنے ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان اور نیپال کے خلاف ابتدائی میچز پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے پاک بھارت فائنل کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہا کہ ’’میں جانتا ہوں کہ ہم پہلے دو میچز میں پاکستان اور نیپال سے کھیلنے جارہے ہیں اس لیے ہمیں اس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دونوں میچز جیت کر دیکھنا ہوگا کہ ٹورنامنٹ کہاں جارہا ہے۔ اگر ہمیں پاکستان کے خلاف تین بار کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ بہترین ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچیں گے اور امید ہے کہ پاکستان بھی ایسا کرے گا‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سال کے آخر میں شیڈول تھا جب کہ اس کے برعکس رواں سال کا ایڈیشن 50 اوور پر مشتمل ہوگا کیونکہ اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر