Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے کپتانی پر شک کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟

Now Reading:

بابر اعظم نے کپتانی پر شک کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟
بابر اعظم نے کپتانی پر شک کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟

بابر اعظم نے کپتانی پر شک کرنے والوں کو کیا جواب دیا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے کپتانی پر شک کرنے والوں کو جواب دینے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ: پاکستان نے ایک سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی

Advertisement

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا گال ٹیسٹ میں فتح ان کی کپتانی پر شک کرنے والوں کے لیے کوئی پیغام ہے؟

سوال پر بابر اعظم نے عاجزی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ان کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے جب کہ انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم کے ہر فرد نے آگے بڑھ کر فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’اس کا سہرا ٹیم اور ان کی محنت کو جاتا ہے کیونکہ ہر کھلاڑی نے آگے بڑھ کر محنت کی اور اپنی کارکردگی سے اس میں اضافہ کیا۔ ہماری توجہ ہر سیریز میں بطور ٹیم بہتر بنانے پر ہے‘‘۔

Advertisement

جب محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو رضوان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ہمیشہ موجودہ حالات پر ہوتا ہے اور ٹیم کی کامیابی کے لیے یہی بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کے کیریئر کا فیصلہ نہیں کرنا ہے، رضوان بھی ہماری ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر