Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے لیے چار نام تجویز کردیے

Now Reading:

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے لیے چار نام تجویز کردیے
مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے لیے چار نام تجویز کردیے

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے لیے چار نام تجویز کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشیر مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے چار نام تجویز کردیے ہیں۔

سابق کپتان مصباح الحق کو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے چار نام پیش کیے ہیں جس میں مشتاق احمد، محمد وسیم، اظہر علی اور انضمام الحق کا نام شامل ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ذکاء اشرف اور مصباح الحق کی ملاقات؛ اہم تبدیلیاں متوقع

واضح رہے کہ مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیل کر ٹیسٹ میں 185 اور ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد وسیم نے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے کھیلے ہیں جب کہ اظہر علی نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انضمام نے 120 ٹیسٹ اور 378 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے اسکواڈز کا اعلان چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے ارکان کے لیے اظہرعلی ، انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ اور راشد لطیف سے رابطہ کیا ہے۔

Advertisement

تاہم انہوں نے فیصلہ کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے جب کہ میڈیا رپورٹس ہیں کہ کئی سابق کرکٹرز نے کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مصباح الحق نے گزشتہ روز ڈومیسٹک سرکٹ کے ڈھانچے کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس بھی کیا جب کہ سابق کپتان آج ذکا اشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر