Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوریا کمار یادیو کے ساتھ موازنہ پر محمد حارث نے کیا کہا؟

Now Reading:

سوریا کمار یادیو کے ساتھ موازنہ پر محمد حارث نے کیا کہا؟
سوریا کمار یادیو کے ساتھ موازنہ پر محمد حارث نے کیا کہا؟

سوریا کمار یادیو کے ساتھ موازنہ پر محمد حارث نے کیا کہا؟

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے ساتھ موازنہ کرنے پر محمد حارث نے کھل کر بیان کردیا ہے۔

محمد حارث اس وقت سری لنکا میں ہونے والے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کررہے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم اب تک اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے اور ان کا اگلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلا جارہا ہے۔

قدرے غیر روایتی شاٹ سلیکشن کی وجہ سے محمد حارث کا موازنہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے ساتھ کیا جاتا ہے تاہم قومی کھلاڑی 360 ڈگری کرکٹر کے طور پر اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: محمد حارث نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ بابر اعظم کو دے دیا

حال ہی میں ایک مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں ابھی دونوں کے درمیان موازنہ نہیں کرنا چاہیے، سوریا کی عمر 32، 33 سال ہے جب کہ میں ابھی صرف 22 سال کا لڑکا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے مجھے ابھی بھی مزید کام کرنا ہے، سوریا کا اپنا لیول ہے جب کہ ڈی ویلیئرز اپنا لیول رکھتے ہیں اور میرا اپنا لیول ٹھیک ہے۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایک 360 ڈگری کرکٹر کے طور پر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں جب کہ میں انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتا‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیمیں ہمارے لیے ایک جیسی ہیں اور ہم یہاں ٹورنامنٹ کھیلنے آٗئے ہیں، صرف بھارت سے کھیلنے نہیں آٗئے۔ ہم بھارت کے خلاف بھی اسی طرح کھیلیں گے جیسے ہم نے دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں نے اپنے پہلے دو میچز جیت لیے ہیں جب کہ آج کا میچ گروپ کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر