Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے رینگنگ جاری، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

Now Reading:

ون ڈے رینگنگ جاری، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار
ون ڈے رینگنگ جاری، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

ون ڈے رینگنگ جاری، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کے فخر زمان کی تیسری اور امام الحق کی چوتھی پوزیشن بھی برقرار ہے جب کہ بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز ریکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم تنزلی کے شکار

Advertisement

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جب کہ بابر اعظم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

مارنوس لابوشین دو اور جوئے روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے، ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے جب کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری آئی ہے اور وہ 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار

Advertisement

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، مچل اسٹارک کی رینکنگ میں تین درجے ترقی ہوئی اور وہ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر