Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ 2023 کا شیڈول سامنے آگیا

Now Reading:

ایشیاکپ 2023 کا شیڈول سامنے آگیا

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کی کاپی بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان آج شام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کریں تاہم شیڈول کی کاپی بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ اگلے روز 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یکم ستمبر کو آرام کا دن ہوگا جب کہ اسی دن بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچیں گی۔ 2 ستمبر کو کینڈی میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

Advertisement

افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی، 4 ستمبر کو کینڈی میں بھارت اور نیپال آمنے سامنے ہوں گی۔

5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہوگا جب کہ 6 ستمبر کو پاکستان ٹیم سپر فور کا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

Advertisement

پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے بعد سپرفور میچ لاہور آکر کھیلے گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آخری تین راؤنڈ میچز ڈمبولا میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کے فائنل کی میزبانی 17 ستمبر کو کولمبو کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر