Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان شاہینز نے شاہ ویز عرفان اور علی اسفند کی بدولت ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔

جمعہ کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے ہوا جس میں شاہ ویز عرفان اور علی اسفند کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان شاہینز نے کامیابی اپنے نام کی۔

فتح کے بعد پاکستان شاہینز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں ان کا مقابلہ 6 اگست کو ٹیریٹری اسٹرائیک سے ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہوگا۔

اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز کا ہدف دیا، پاکستان شاہینز کی جانب سے اسپنر علی اسفند نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عالیان محمود اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان شاہینز نے مقررہ ہدف 13 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا، شاہ ویز عرفان نے 32 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 10 چوکے لگائے۔

علاوہ ازیں کپتان روحیل نذیر نے 22 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تیز رفتار 33 رنز بنائے جب کہ اذان نے 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر