Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ نواز دھانی کے بیان پر پی سی بی ناراض

Now Reading:

شاہ نواز دھانی کے بیان پر پی سی بی ناراض
شاہ نواز دھانی کے بیان پر پی سی بی ناراض

شاہ نواز دھانی کے بیان پر پی سی بی ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ناراض ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ نواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نالاں ہے اور پی سی بی نے کھلاڑی سے بازپرس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 اور افغانستان سیریز میں منتخب نہ ہونے پر شاہ نواز دھانی نے صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ اور افغانستان سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ ’’لگتا ہے دھانی پاکستانی بولر نہیں ہے، چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔

یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز ایشیاکپ 2023 اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں شاہ نواز دھانی کا نام شامل نہیں۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Advertisement

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر