Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Now Reading:

ویرات کوہلی نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ بھارت کے شہر علی باغ میں اپنی 8 ایکڑ کی زمین پر گھر کی تعمیر سے قبل معائنے کیلئے گئے ہیں۔

اس خبر کے ساتھ دونوں فنکاروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں، لیکن اسی دوران بھارتی نیوز ایجنسی ’دا ٹائمزآف انڈیا‘ پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’ویرات کوہلی اور انوشکا شرما علی باغ میں اپنی ذاتی کرکٹ پچ بنا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اس خبر کا اسکرین شارٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شئیر کیا اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا۔

Advertisement

ویرات نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ بچپن سے جو اخبار پڑھا ہے، وہ بھی جھوٹی خبریں چھاپنے لگے اب‘ ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے گزشتہ سال بھارت کی ریاست مہاراشترا کے شہر علی باغ میں 8 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی زمین خریدی تھی جس پر گھر کی تعمیر کیلئے اسٹار جوڑی کل علی باغ گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر