
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے نعمان خان فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے نعمان خان ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نعمان خان نے سیمی فائنل میں ہانگ کونگ کے ین تیز لانگ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔
انڈر 13 کیٹیگری میں نعمان خان نے گیارہ دو، گیارہ پانچ اور گیارہ چھ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین جونئیر اسکواش : پاکستان کے عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اس سے قبل انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو ملائیشیا کے لو واہ سم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے انڈر17 کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ انہوں ان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 12-10، 8-12، 6-11 اور 10-12 رہا تھا۔
دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے عالمی چیمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض رد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی جس پر مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News