
بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ کے ٹیسٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الوداعی ون ڈے میں شاندار استقبال پر بین اسٹوکس جذباتی ہو گئے
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ورلڈکپ کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں، بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم رپورٹس کے مطابق انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی جانب سے پوچھے جانے پر بین اسٹوکس اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔
ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرسکتے ہیں جب کہ وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا بڑا اعلان
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے بین اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں، ان کا آئی پی ایل میں 1.6 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News