
ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں عبداللہ نواز نے انڈر-17 کیٹگری کے کواٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔
پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 3-11 ، 12-10 ، 8-12 ، 6-11 اور 10-12 رہا۔
دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے عالمی چیمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض رد کر دیا۔
واضح رہے کہ حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی جس پر مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News