Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے شہر چنئی میں پاکستان اور ملائیشیا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ قومی ہاکی ٹیم بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی

Advertisement

ملائیشیا نے پاکستان کو 3 گول کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالرحمان نے کیا۔

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے کوارٹر کے 27 ویں منٹ میں ملائیشیا کے فرحان اشعری نے پہلا گول داغ دیا جب کہ دوسرے ہی منٹ میں انہوں نے ایک اور گول اسکور کردیا۔

اس طرح میچ پر ملائیشیا کی گرفتار مضبوط ہوگئی جب کہ تیسرا گول ملائیشیا نے 44 ویں منٹ میں اسکور کیا جو ملائیشیا کے کھلاڑی سلویرئس نے کیا۔

Advertisement

پاکستان ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی اور پنالٹی اسٹروک بھی حاصل کیے لیکن سب ضائع رہے، میچ کے 55 ویں منٹ میں پاکستان کے عبدالرحمان نے واحد گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا اگلا میچ کوریا کے خلاف ہوگا جو 4 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا میچ جاپان، چوتھا چائنہ اور پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر