
بابر اعظم کو کولمبو اسٹرائیکرز کا کپتان نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی
کولمبو اسٹرائیکرز کے بولنگ کوچ چمندا واس نے لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کو کپتان نہ بنانے کی وجہ بتادی ہے۔
کولمبو اسٹرائیکرز کے بولنگ کوچ چمندا واس کا خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ’’پاکستان ٹیم کے کپتان نے صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی اور اس فیصلہ کا ٹیم انتظامیہ احترام کرتی ہے‘‘۔
بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی قیادت نہیں کرنا چاہتے تھے جس کے باعث ٹیم انتظامیہ نے نروشن ڈکویلا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تاہم اس فیصلے پر بابر اعظم کے مداحوں کی جانب شدید سے تنقید کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لنکا پریمئیر لیگ؛ بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان نہ بنانے پر مداح حیران
چمندا واس کہتے ہیں کہ بابر اعظم صرف ایک بلے باز کے طور پر کھیلنا چاہتے تھے اور ہم نے ان کے فیصلے کا احترام کیا، نروشن ڈکویلا ہمارے کپتان ہیں۔
سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں اور ٹیم میں ان کی موجودگی اسکواڈ کے نوجوانوں کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’تمام نوجوان اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں انہیں لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ ان کے علاوہ نسیم شاہ بھی ہیں جو دنیا کے ایک ٹاپ بولر ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے بی لو کینڈی کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے تھے جس کے باعث انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا تھا جب کہ اس میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز نے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی تھی۔
The කොළඹ Raja! 💜#TheBasnahiraBoys#HouseOfTigers #ColomboStrikers #LPL2023 #StrikeToConquer #BabarAzam #NaseemShah #ChamikaKarunaratne #MatheeshaPathirana #NiroshanDickwella pic.twitter.com/ma1OWOOy24
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) July 31, 2023
بابر اعظم کی کارکردگی کے باعث کپتان نروشن ڈکویلا نے کھلاڑیوں کو ان سے سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News