Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن؛ 6 فٹ 9 انچ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا

Now Reading:

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن؛ 6 فٹ 9 انچ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں دراز قد کے بولر نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پاکستانی بیٹرز کو میزبان بورڈ کیجانب سے بولرز بھی فراہم کیے گئے تھے، ان میں سے ایک بالر نشانتھ سرانو اپنے قد کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آگئے۔

پاکستانی بیٹرز کو 6 فٹ 9 انچ کے دراز قد آور نشانتھ سرانو نے اچھی بالنگ کروائی اور خوب داد سمیٹی، انہوں نے اوپنر فخر زمان کو کلین بولڈ کیا جبکہ کئی ٹیلینڈرز کی وکٹیں بھی اڑائیں۔

نشانتھ سرانو نے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال 125-130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں تاہم قومی اوپنر فخر زمان نے ان سے کہا کہ وہ اپنی رفتار بڑھا دیں کیونکہ وہ شاندار بالنگ کرنے کے اہل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل نے انہیں اپنی رفتار بڑھانے کو کہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے فیلڈنگ ڈلرز سمیت نیٹ پریکٹس سیشن میں بھی خوب محنت کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر