
کرکٹ ورلڈکپ میں بھی ہندوتوا کی جھلک، کھلاڑیوں کے لیے گائے کے گوشت پر پابندی
پاکستان ٹیم کا بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوٹل پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے گزشتہ روز حیدر آباد پہنچی، جہاں ہوٹل پہنچنے پر ان کا شاندار اور پرجوش استقبال کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں دو ہفتے کے قیام کے دوران پاکستان ٹیم کی خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر ایئرپورٹ ’’بابر بھائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
رپورٹ کے مطابق بھارت میں تمام ٹیموں کے لیے گائے کا گوشت دستیاب نہیں تاہم پاکستان ٹیم کو اپنی روزمرہ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کے متبادل چکن، مٹن اور مچھلی پر انحصار کرنا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے مینیو میں لذیذ آپشنز شامل کیے گئے ہیں جن میں دنبیں کی چانپیں، ذائقہ دار مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ مچھلی شامل ہیں۔
کاربوہائیڈریٹس کو پورا کرنے کے لیے پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم کیٹررز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ ان کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے جب کہ انہیں باسمتی چاول کے ساتھ چٹنی، اسپگیٹی اور سبزی کا پلاؤ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ کی تیاری کررہی ہے جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News