Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟ گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ پر تنقید

Now Reading:

بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟ گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ پر تنقید
بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟ گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ پر تنقید

بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟ گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ پر تنقید

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی پر سابق لیجنڈری بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پیر کو کولمبو میں ایشیاکپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی لیجنڈری کھلاڑی سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’’جس طرح سے پاکستان نے بھارت کے خلاف بلے بازی کی تو اسے دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بھی مکمل کیا جاتا تو بھارت 266 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہتا‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں بھارت کے پاس خاص طور پر ایک یا دو کھلاڑی ہونے کی بات کرتے ہیں‘‘۔

Advertisement

سابق لیجنڈری کھلاڑی نے سوال اٹھایا کہ ’’میں کہتا ہوں کہ پاکستان کے پاس کتنے کھلاڑی ہیں؟ خاص طور بیٹنگ کے شعبے میں ان کے پاس بابراعظم کے علاوہ کون ہے؟‘‘۔

سنیل گواسکر کہتے ہیں ’’جب بولنگ کروانے والی ٹیم اپنی مخالف ٹیم کے بلے بازوں کا جائزہ لینے بیٹھتی ہے تو وہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت گزارتی ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے زیادہ وقت گزارا ہوگا کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو مخالف ٹیم کے بولرز کو خوفزدہ کرے‘‘۔

خیال رہے کہ اس فتح کو پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشل کرکٹ میں بھارت کی سب سے اہم فتح قرار دیا جارہا ہے۔

یہ شکست ون ڈے کی تاریخ میں پاکستان کی دوسری بدترین شکست ہے جب کہ اس سے قبل 2009 میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں 234 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر