
ایشیاکپ سے سیکھنے کو ملا جو ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا، ذکاء اشرف
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ ایشیاکپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو ورلڈ کپ کی تیاری میں ہمیں مددگار ثابت ہوگا۔
آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں ایشیا کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کل صبح سوا 11 بجے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ کو کل تک حتمی شکل دینے کا امکان
اجلاس می کوچز نے ایشیا کپ کی رپورٹ پیش کی جب کہ کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ذکاء اشرف سے ملاقات کی اور ساتھ ہی سابق کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کی بھی چیئرمین پی سی سبی سے ملاقات ہوئی۔
اجلاس میں ڈاکٹر سہیل سلیم بھی شریک تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی انجریز اور ان کی ری ہیبلیٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ضمن میں بہتر حکمت عملی تیار کی جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے بینچ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی ہے۔
ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ جائزے کا مقصد ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں کھل کر اظہار رائے ہو، مسائل کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا حل تلاش کیا جاسکے۔ ہم نے خوبیوں اور کمزوریوں پر بات کی، بالکل واضح ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کہاں اور کیا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور انتہائی بری خبر
انہوں نے کہا کہ سابقہ مینجمنٹ نے کئی کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے رکھی تھی اور کھلاڑی قومی ذمہ داری ادا کرنے سے قبل ہی تھکاوٹ کا شکار ہوگئے۔ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے نمٹنے اور قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے لیے فعال حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ جائزہ سیشن مثبت انداز میں رہا اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ ایشیا کپ میں ہمیں سیکھنے کو ملا ہے اور یہ ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔
ذکا اشرف کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم اعلی سطح پر مقابلے کی اہلیت رکھتی ہے۔ ہمارے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور بولرز موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو تمام ضروری سہولتیں اور وسائل فراہم کررہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹیم اس میگا ایونٹ میں ٹاپ فارم میں نظر آئے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق جو گزشتہ روز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے تھے، آج انہوں نے بھی ذکا اشرف سے ملاقات کی اور اپنی آرا سے آگاہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News