
ابرار احمد کا ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان
اسپنر ابرار احمد کا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ون ڈے میں شاداب خان کی خراب کارکردگی کے باعث ابرار احمد کا ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اگر شاداب خان ون ڈے ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے ہیں تو اس بات کا قومی امکان ہے کہ شاہین آفریدی نائب کپتان کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے باہر ہونے پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کی لڑائی؟ حقیقت سامنے آگئی
ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اتوار کو میٹنگ ہوگی۔
ٹیم میں کم سے کم تبدیلیوں کا امکان ہے جس کے لیے ٹیم کی قیادت اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اتفاق رائے کرلیا گیا ہے جب کہ اس کی جھلک حالیہ ایشیاکپ اسکواڈ میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم پیر کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کریں گے جس کے بعد ٹیم کا حتمی فیصلہ ذکاء اشرف کریں گے۔
دوسری جانب نسیم شاہ کا کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے جب کہ اسکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر زمان خان اور حسن علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News