
عمر اکمل کا نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چار سال بعد وطن واپس لوٹنے پر عمر اکمل نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر نواز شریف کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’ہمارے لیڈر کا پرتپاک استقبال۔ آپ کی آمد خوشیاں لائے گی، ایک بہت ہی وفادار اور حقیقی رہنما واپس آنے والا ہے…بہترین کی امیدیں‘…
A very warm welcome to our dedicated leader…@NawazsharifMNS your arrival will bring happiness..a Very loyal and real leader is on way to come back… hopping for best…#خوش_آمدید_نوازشریف@CMShehbaz @MaryamNsharif @pmln_org pic.twitter.com/lurdJOnN80
Advertisement— Umar Akmal (@Umar96Akmal) October 21, 2023
یاد رہے کہ عمر اکمل نے چند ماہ قبل نواز شریف سے لندن میں واقع ان کے گھر میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمر اکمل نے اپنی پاکستان ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ، امجدپرویز سمیت دیگر رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News