Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے افغان کھلاڑی کو وارننگ جاری کردی

Now Reading:

آئی سی سی نے افغان کھلاڑی کو وارننگ جاری کردی
آئی سی سی نے افغان کھلاڑی کو وارننگ جاری کردی

آئی سی سی نے افغان کھلاڑی کو وارننگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو وارننگ جاری کردی ہے۔

ورلڈکپ 2023 کے 13 ویں میچ میں افغانستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جس میں افغانستان نے جیت حاصل کرکے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔

تاہم افغان ٹیم کی جیت کا جشن اس وقت کھٹائی میں پڑا جب اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آئی سی سی  نے ضابطہ اخلاق کے لیویل 1 کی خلاف ورزی پر ان کو وارننگ جاری کردی۔

آئی سی سی نے رحمان اللہ گرباز کو ضابطہ اخلاق برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا تھا جب رحمان اللہ گرباز نے 80 رنز پر رن آؤٹ ہونے کے بعد میدان چھوڑتے وقت اپنا بلا باؤنڈری لائن اور کرسی سے ٹکرایا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب افغان کھلاڑی نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل کی جانب سے تجویز کردہ سزا کا تسلیم کیا ہے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل نے رحمان اللہ گرباز کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا دی ہے جب کہ 24 ماہ کے دوران 4 یا اس سے زائد ڈٰی میرٹ پوائنٹس پر کھلاڑی کو پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لیول 1 کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو کم سے کم سزا وارننگ اور زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر