
عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ورلڈکپ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف اوپننگ سنچری شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 18 واں میچ بھارتی شہر بنگلورو میں جاری ہے۔
اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
عبداللہ شفیق اور امام الحق نے قومی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 127 رنز کی شراکت قائم کی ہے جس کے بعد ان کی جوڑی ورلڈکپ کے میچ میں سنچری پارٹنرشپ بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے۔
جوڑی کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عبداللہ شفیق 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے 9 چوکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 38 اوورز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ 72 گیندوں پر 103 رنز درکار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News