Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، شعیب ملک

Now Reading:

بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، شعیب ملک

سابق کپتان شعیب ملک وارم اپ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے حق میں میدان میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہر مسئلے کا حل نکلتا ہے، پاکستان ٹیم اگر 700 رنز کھاچکی تو دیگر ٹیموں کو بھی اتنے ہی رنز پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، حارث روف اور شاہین آفریدی کی جوڑی بن چکی تھی لیکن بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ میں نہیں۔ مینجمنٹ کو دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ وہ بھی ایڈجسٹ ہو پاتے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ ذکاء اشرف کا قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی امیدیں پاکستان ٹیم سے جڑی ہوئی ہیں، بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ایک میگا ایونٹ میں پاکستان کی کپتانی کررہے ہیں۔ پوری قوم یہی دعا کررہی ہے کہ پاکستان اچھی کارکردگی دکھائے۔

سابق کپتان کہتے ہیں کہ سعود شکیل ایک مین بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں اور انہیں وارم اپ میچ میں صحیح موقع دیا گیا۔ ہر کھلاڑی لاعلم ہوتا ہے کہ اسٹیڈیم میں کتنے شائقین موجود ہیں، پریشر کھلاڑیوں پر ہوتا ہے لیکن ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو بھی این او سی ملی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے لیے این او سی دیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کس طرح کھیلا جائے، انضمام کھلاڑیوں کو گُر سکھانے کے لیے بھارت روانہ

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دونوں وارم اپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ قومی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر