Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم نے بھی واٹس ایپ چیٹ لیک پر ناراضگی ظاہر کردی

Now Reading:

بابراعظم نے بھی واٹس ایپ چیٹ لیک پر ناراضگی ظاہر کردی
بابراعظم

بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے واٹس ایپ چیٹ لیک پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ مجھے خدشہ ہے کہ مستقبل میں حساس معاملات پر گفتگو بھی لیک ہوسکتی ہے۔ 

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کی جانب سے سرکاری ٹی وی پروگرام میں بابراعظم اور چیئرمین پی سی بی سے متعلق دعوؤں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا۔

راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم میجنمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سلمان نصیر اور عثمان واہلہ سمیت پی سی بی کی اہم شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن 2 دن تک کوئی جواب نہیں ملا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سپورٹس جرنلسٹ نے بابراعظم کی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افیسر سلمان نصیر کے درمیان ہونے والے گفتگو آن لائن دکھائی جس پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

واٹس ایپ گفتگو میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بابراعظم سے پوچھا کیا آپ نے ذکا اشرف کو کال کی تھی اور انہیں نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ نہیں میں نے انہیں کوئی کال نہیں کی۔

Advertisement

سینئر عہدیدار اور بابراعظم کی نجی چینل پر واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کپتان کا ردعمل سامنے آگیا۔

 

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم اس چیٹ لیک پر شدید ناراض ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ حساس معاملات پر ان کی نجی گفتگو مستقبل میں میڈیا پر لیک ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر