
شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ناکام لیڈر قرار دے دیا
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ناکام لیڈر قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، عبدالرزاق، عمر گل اور سعید اجمل سمیت کامران اکمل نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
نجی تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں جب کہ قومی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔
Babar Azam is the captain of Pakistan team since four year, we all support him during that time but he could not improve in this period and could not prove him as a good leader: Shahid Afridi @SAfridiOfficial pic.twitter.com/dENpW66264
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) November 13, 2023
انہوں نے کہا ’’بابر اعظم میرا بھی فیورٹ رہا ہے اور چار سال سے قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں لیکن وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتادی
سابق کپتان کا کہنا تھا ’’مجھے یہ امید نہیں تھی کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں اتنی بری طرح شکست سے دوچار ہوگی جب کہ ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں لاتعداد غلطیاں تھیں اور ٹیم میں کہیں بھی جارحانہ پن نظر نہیں آیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام کھلاڑیوں نے بابر کو بہت سپورٹ کیا ہے اور کبھی بھی ان کی کپتانی پر تلوار نہیں لٹکی لیکن وہ خود کو بطور لیڈر منوانے میں ناکام ثابت ہوئے۔
انہوں نے سابق کپتان یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو سب کو ساتھ لر کر چلنا ہوتا ہے اور یونس خان ہم سب کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے تھے جب کہ وہ ہم سے مشورہ بھی کیا کرتے تھے جو ہر بڑے لیڈر میں خصوصیت ہونی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کھلاڑی بورڈ کے پاس نہیں جاسکتے، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہوکر آج وطن واپس پہنچ گئی ہے جب کہ قومی ٹیم کو لیگ کے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قومی ٹیم کو لیگ کے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو جس میں 4 لگاتار شکست بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News