
پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بدھ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔
جواب میں پاکستان ویمنز اے نے 15.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی اننگز میں صرف قیانا جوزف ہی قابل ذکر بیٹنگ کرپائیں، انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کیے۔
قیانا جوزف نے شابیکا کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ کیاجب کہ شابیکا کا انفرادی اسکور 10 رنز رہا۔ کپتان راشادا ولیمز نے ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز اے کی طرف سے کپتان رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں شوال ذوالفقار نے چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ گل فیروز نے تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے جب کہ عمیمہ سہیل ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ شوال اور عمیمہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 46 رنز کا اضافہ کیا۔
اس سہ فریقی سیریز میں شریک تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز تھی۔
پاکستان ویمنز اے لیگ کے دونوں میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھی۔ انہوں نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو 12 رنز سے اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 28 رنز سے ہرایا تھا جب کہ ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف دس اور گیارہ نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News