Advertisement
Advertisement
Advertisement

افتخار احمد کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار

Now Reading:

افتخار احمد کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار
افتخار احمد کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار

افتخار احمد کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار

قومی بیٹر افتخار احمد نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کہتے ہیں ’’میرا ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ تھا لیکن میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کردیا‘‘۔

انہوں نے کہا ’’میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد ہی پاکستان کے لیے کھیلا ہوں اور پاکستان کے لیے کھیلنا ہی میرے لیے عزت کا باعث ہے‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’بطور کھلاڑی اور پروفیشنل مجھے بھی یہاں کھیل کر ڈومیسٹک کرکٹرز اور پاکستان کا احترام کرنا چاہیے‘‘۔

یاد رہے کہ افتخار احمد کو 28 دسمبر سے شروع ہونے والی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے بنگلا ٹائیگرز نے سائن کیا تھا تاہم انہوں نے پاکستان میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی۔

Advertisement

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر