
دورہ آسٹریلیا کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ پنڈی کی بجائے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ پنڈی کی بجائے لاہور میں لگے گا جب کہ قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود کی مشاورت جاری ہے جب کہ نامزد چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معین خان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے 2 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا
وہاب ریاض کی تاحال چیف سلیکٹر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے تاہم نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے انہیں چیف سلیکٹر بننے کے لیے اجازت مل گئی ہے۔
سابق کرکٹر وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے ساتھ پنجاب کابینہ میں بھی شامل رہیں گے جب کہ وہاب ریاض نے وزیراعلیٰ کی اجازت ملنے کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم کی قیادت سے دستبرداری کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی جب کہ اس سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس میچ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسکواڈ میں شمولیت مشکوک
پیر کو کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News