
ورلڈکپ 2023 میں تماشائیوں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2023 میں ریکارڈ تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو اعلان کیا کہ بھارت میں ہونے والے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ریکارڈ تعداد میں شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے اور ان کی تعداد 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ سے زیادہ ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ’’جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان احمد آباد میں ہونے والے گروپ مرحلے کے میچ میں شائقین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست پر میمز کی بھرمار
آئی سی سی کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے 90 ہزار سے زائد شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا جب کہ ورلڈکپ 2023 نے براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل ویور شپ کے بھی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
یاد رہے کہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں 10 لاکھ 16 ہزار سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو اب اس ورلڈکپ نے توڑ دیا ہے۔
دوسری جانب 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں تماشائیوں کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News