
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بگ پیش لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی کا مسئلہ ابھی تک التوا کا شکار ہے جب کہ پی سی بی حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو اجازت دینے کے فیصلے پر تذبذب کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بگ پیش لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، قومی کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے فیصلے کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے قومی کھلاڑی حارث رؤف اور اسامہ میر کا میلبرن اسٹارز جب کہ زمان خان کا سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News