
بھارتی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ اور ان کی ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل گزشتہ روز نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز کا ہدف دیا جس کو آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست پر میمز کی بھرمار
ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی شائقین آپے سے باہر ہوگئے اور فائنل جتوانے والے آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو دھمکیاں دینے لگے۔
دوسری جانب صارفین نے بھارتی شائقین کی گندی ذہنیت اور انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتہاپسند اکاؤنٹس کو فوری بند کیا جائے اور ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News