Advertisement
Advertisement
Advertisement

راہول ڈریوڈ نے بھی بھارتی ٹیم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

راہول ڈریوڈ نے بھی بھارتی ٹیم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد ٹیم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں ہلچل مچی ہوئی ہے، پہلے بھارتی کپتان روہت شرما کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا؟

Advertisement

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما جلد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں کیوں کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، ایسے میں روہت شرما خود کو مختصر فارمیٹ سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما نے بی سی سی آئی کو حالیہ ورلڈکپ سے پہلے ہی اس بارے میں آگاہ کردیا تھا کہ وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ ورلڈکپ کے فوراً بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

تاہم اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ فائنل ان کا آخری میچ ہوگا اور انہوں نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ کو آگاہ کردیا ہے جب کہ راہول ڈریوڈ کے اس فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ وی وی ایس لکشمن ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بدھ سے ہونے جارہا ہے جس میں عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض وی وی ایس لکشمن انجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر