
رکی پونٹنگ نے ڈیوڈ وارنر کے متبادل اوپنر کا نام بتادیا
سابق آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ نے کیمرون بینکروفٹ کو ڈیوڈ وارنر کا متبادل قرار دے دیا ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے رواں سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم جلد دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے، رکی پونٹنگ
اعلان کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں کئی کھلاڑیوں نے ان کی جگہ پر نظریں جمالیں تھیں جب کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل سابق آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ نے ڈیوڈ وارنر کے متبادل کا نام بتادیا ہے۔
رکی پونٹنگ کہتے ہیں ’’میرے خیال میں کیمرون بینکروفٹ ہی ڈیوڈ وارنر کے بہترین متبادل ہوسکتے ہیں کیونکہ پچھلے کچھ سالوں میں انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر اچھا پرفارم کیا ہے‘‘۔
اگرچہ کیمرون بینکروفٹ 2019 سے اپنی ٹیم کے لیے نہیں کھیلے ہیں لیکن ڈومیسٹک میں انہوں نے چار سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا
یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ میں ہورہا ہے جس کے بعد جنوری میں آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ رواں سال کے شروع میں ہونے والی ایشز سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News