Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

Now Reading:

کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے
کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو بھی تنقید کے بعد بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو  کا بابر اعظم کی حمایت میں کہنا تھا کہ لوگ بابر اعظم کو آج دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج ان کی پرفارمنس اچھی نہیں لیکن وہ بھول گئے ہیں کہ وہ ماضی میں پرفارم کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ بابراعظم پر تنقید کررہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ وہی کھلاڑی ہے جس نے 6 ماہ قبل پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنایا تھا‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ناکام لیڈر قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا جب کسی کھلاڑی پر تنقید کی جارہی ہوتی ہے اور اس وقت عوام سے پوچھا جائے تو 99 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ اس کھلاڑی کو ڈراپ کردو کیونکہ شائقین کو حالیہ پرفارمنس کو مدنظر رکھنے کی عادت ہے۔

کپل دیو کہتے ہیں میں اس پر یقین نہیں رکھتا، کوئی عام کھلاڑی اپنے پہلے میچ میں اگر سنچری بناتا ہے تو اسے سپر اسٹار قرار دیا جاتا ہے لیکن کسی کھلاڑی کو اس کی موجودہ کارکردگی کی بنا پر نہیں جانچنا چاہیے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے مزید کہا کہ کھلاڑی میں بس یہ دیکھیں کہ وہ کیسا کھیلتا ہے اور اس میں کتنا جنون و ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑی پہلی گیند پر بھی آؤٹ ہوسکتا ہے، دنیا میں کوئی بیٹر ایسا نہیں جو پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوسکے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتادی

یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم حالیہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکی ہے جب کہ یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قومی ٹیم کو لیگ کے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو جس میں 4 لگاتار شکست بھی شامل ہیں۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بری طرح ناکامی کے بعد سابق کرکٹرز سمیت صارفین نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کہ کچھ سابق کھلاڑیوں نے انہیں خود کپتانی چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر