
وہاب ریاض نے محمد عباس پر حسن علی کو ترجیح دینے کی وجہ بتادی
چیف سلیکٹر وہاب ریاض کہتے ہیں آسٹریلیا کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے محمد عباس پر حسن علی کو ترجیح دینے پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا ’’حسن علی ایک تجربہ کار بولر ہیں اور ہمیں ایک ایسے ہی بولر کی ضرورت تھی‘‘۔
انہوں نے کہا ’’محمد عباس ایک اچھے بولر ہیں اور انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم نے آسٹریلوی کنڈیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’آسٹریلیا میں زیادہ باؤنس اور ریورس ہوتا ہے اور اسی وجہ سے حسن علی وہاں زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے وہاب ریاض کے دعوے کی تردید کردی
خیال رہے کہ محمد عباس نے اپنا آخری ٹیسٹ 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا جب کہ 25 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 23.02 کی اوسط اور 2.42 کی اکانومی کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
علاوہ ازیں محمد عباس ایک اننگز میں چار مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ ایک میچ میں انہوں نے 10 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News