Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے سعود شکیل کا نام ’’چھوٹا ڈان‘‘ رکھ دیا

Now Reading:

بابر اعظم نے سعود شکیل کا نام ’’چھوٹا ڈان‘‘ رکھ دیا
بابر اعظم نے سعود شکیل کا نام ’’چھوٹا ڈان‘‘ رکھ دیا

بابر اعظم نے سعود شکیل کا نام ’’چھوٹا ڈان‘‘ رکھ دیا

راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے دن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کئی قابل ذکر لمحات دیکھنے کو ملے۔

آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر 2023 سے شروع ہونے والی تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا تربیتی کیمپ شروع کردیا ہے۔

تربیتی کیمپ کے پہلے دن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کئی قابل ذکر لمحات دیکھنے کو ملے جس میں سے ایک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1727609755038793777?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1727609755038793777%7Ctwgr%5E2d76f43834eaba1abf76db1e1a70ce7b1e2d5632%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fbabar-calling-saud-chota-don

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریکٹس کے دوران جب سعود شکیل کیچ پکڑتے ہیں تو بابر اعظم مسکراتے ہوئے انہیں ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں بابر اعظم پریکٹس کے دوران کافی خوشگوار مونڈ میں نظر آئے جب کہ انہیں مستیاں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Advertisement

اسٹار بلے باز نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران اپنی بلے بازی کی مہارت کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

ٹریننگ سیشن کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے لیے اپنی تیاریوں پر روشنی ڈالی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ’’آج ہماری ٹریننگ کا پہلا دن تھا، آسٹریلوی کنڈیشنز اور پچز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی تیاری کررہے ہیں، ہماری ٹیم مینجمنٹ اور گراؤنڈز مین نے خاص طور پر وہاں کے حالات اور ضروریات کے مطابق یہاں پچز تیار کی ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تربیتی کیمپ میں مزید تین تیز فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے جن میں سمین گل، علی شفیق اور محمد علی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر