
پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف سیریز جیت لی
پاکستان ویمنز اے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی جیت لیا ہے جس کے بعد پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان ویمنز اے نے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تھائی لینڈ ایمرجنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر86 رنز اسکور کیے۔ پاکستان ویمنز اے نے 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
مہمان ٹیم کی اننگز میں صرف ناناپت کھونچاروئنکائی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں، انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 57 رنز اسکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
پاکستان ویمنز اے کی جانب سے کپتان رامین شمیم، صائمہ ملک اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم کی دو بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان ویمنز اے کی دونوں اوپنرز شوال ذوالفقار اور گل فیروزہ صفر پر آؤٹ ہوئیں جب کہ گل رخ صرف ایک رن بناسکیں جس کے بعد عمیمہ سہیل اور کائنات حفیظ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز کا اضافہ کیا۔
عمیمہ سہیل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے جب کہ کائنات حفیظ نے 19 رنز بنائے۔
عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنے۔ سدرہ نواز نے 16 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ تھائی لینڈ ایمرجنگ کی جانب سے فانیتا مایا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News