
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا آج نیپیئر میں کھیلا گیا جو بنگلادیش کے نام رہا۔
What a performance by Bangladesh 👏
They have taken a 1-0 lead in the three-match T20I series.#NZvBAN | 📝: https://t.co/AYk3ZsriBQ pic.twitter.com/KjfiVrnagW
Advertisement— ICC (@ICC) December 27, 2023
بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی ٹیم نے 19 ویں اوور میں باآسانی ہدف حاصل کرکے 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی اور سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان مچل سینٹنر نے 23، مارک چیمپبن 19 اور ڈیرل مچل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مہدی حسن اور مستفیض الرحمان کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، تنظیم حسن اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ میں بھی 19 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس کے باعث وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
علاوہ ازیں لٹن داس نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سومیاں سرکار 22، کپتان نجم الحسن شنٹو اور توحید ہریدوئے نے 19، 19 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملنے، جیمز نیشم، بین سیئرز اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News