
قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
چھ روزہ کیمپ کے پہلے روز، اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران شریک نہیں جب کہ یہ تمام کھلاڑی آج شام کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات اور کوچز کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے کیمپ کے لیے میڈیا ایڈوائزری جاری
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان آج کیمپ کا حصہ ہیں۔
Day 1️⃣ of the training camp in Lahore ahead of New Zealand T20I series 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/6aZDRZ4hfE
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2023
اضافی کھلاڑیوں میں شامل احمد شہزاد، کامران غلام، محمد حارث، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان بھی کیمپ کا حصہ ہیں جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین بھی کیمپ میں شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ میں منتخب نہ ہونے والے شاداب خان کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ کیمپ 29 دسمبر سے 3 جنوری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا جس میں کھلاڑی دوپہر 12 بجے سے 2:30 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News