پی ایس ایل 9؛ 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے دستیاب غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں 254 بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔
فاختہ نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لئے بڑی تعداد میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک ابتدائی طور پر 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20… pic.twitter.com/KBnZr39EkO
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) December 4, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ فہرست میں مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کئی قابل ذکر آسٹریلوی کھلاڑی فہرست میں شامل نہیں جب کہ پی ایس ایل 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونا ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جب کہ پلاٹینیم کیٹیگری میں بنگلادیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈوائین پریٹوریس، انگلینڈ کے جیمی اوورٹن اور افغانستان کے مجیب الرحمان بھی شامل۔
نیپال کے سندیپ لیمیچنی، جنوبی افریقہ کے رسی وینڈرڈسن، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز اور کوشال مینڈس، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور ڈیوڈویلی بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے اوڈین سمتھ اور افغانستان کے نوین الحق جب کہ سری لنکا کے داشن شناکا اور انگلینڈ کے ریس ٹوپلی کو بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرشد کی پی ایس ایل میں واپسی
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، تسکین احمد، نجم الحسن شنٹو اور مشفیق الرحیم، نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا اور افغانستان کے محمد نبی اور مجیب اللہ زدران شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، جنوبی افریقہ کے لونگی انگیدی، ریزا ہینڈرکس، انگلینڈ کے جارڈن کوکس اور اولی پوپ جب کہ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
