Advertisement
Advertisement
Advertisement

مدثر نذر کا ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی بلے بازی پر تبصرہ

Now Reading:

مدثر نذر کا ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی بلے بازی پر تبصرہ
مدثر نذر کا ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی بلے بازی سے متعلق تبصرہ

مدثر نذر کا ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی بلے بازی سے متعلق تبصرہ

پاکستان کے سابق کرکٹر مدثر نذر نے سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی کارکردگی اور شان مسعود کی کپتانی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں سابق کرکٹر مدثر نظر نے کھیل کے مختلف فارمیٹس میں بابر اعظم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بلے بازی میں فرق کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا ’’ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم کی کارکردگی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے بالکل مختلف ہے، اگرچہ وہ ایک بہترین بلے باز ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں وہ تھوڑا سا پیچھے جاکر کھیلتے ہیں‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ون ڈے میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

ان کا کہنا تھا ’’پرتھ ٹیسٹ میں بابر نے جن دو گیندوں کا سامنا کیا اس پر کوئی بھی بلے باز آؤٹ ہوسکتا تھا جب کہ پرتھ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی تھی اس پر کوئی بھی کبھی بھی آؤٹ ہوسکتا ہے‘‘۔

مدثر نظر نے شان مسعود کے بطور ٹیسٹ کپتان تقرری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بطور کپتان شان مسعود سے متعلق کوئی رائے قائم نہیں کی لیکن میں اس خیال کے خلاف ہوں کہ کسی کو صرف اس لیے کپتان بنا دیا جائے کہ وہ انگریزی جانتا ہو، ایسا کرنا درست نہیں‘‘۔

سابق کرکٹر نے کہا ’’شان مسعود ایک اچھا کھلاڑی ہے، اگر وہ ٹیم میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہوتا اور پھر اسے کپتان بنادیا جاتا تو اچھا ہوتا‘‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’کافی عرصے سے شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرنے کی کوششیں کی جارہی تھی اب انہیں کپتان بنادیا گیا ہے، یہ سب نجم سیٹھی کے دور میں شروع ہوا تھا اور اب ذکاء اشرف کے دور میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’’بیچارہ وہ کیا کرسکتا ہے کیونکہ اسے اتنے چیلنجنگ ٹور میں کپتان بنایا گیا ہے جب کہ ٹیم میں اس کی جگہ بھی نہیں بنتی تھی‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر